Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تنویر آصف کو بھارت جیوتی ایوارڈ

تنویر آصف کو بھارت جیوتی ایوارڈ

شاہ آباد ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پروفیسر تنویر آصف زیدی ڈائرکٹر پروفیسر اینڈ ایچ او ڈی سیول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے سی ٹی انجینئرنگ کے صحافتی بیان کے بموجب انڈیا انٹرنیشنل فرینڈشپ سوسائٹی نئی دہلی نے انہیں بھارت جیوتی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے ۔ مذکورہ تنظیم کی جانب سے انہیں مکتوب موصول ہوا ہے کہ ان کی گراں قدر خدمات کیلئے یہ تنظیم 11 مارچ 2016 ء کو نئی دہلی میں منعقد شدنی ایک کانفرنس میں انہیں بھارت جیوتی ایوارلا اور توصیفی سند سے نوازا جائیگا اس تقریب میں Intigration Economic growth & national کے موضوع پر مختلف نامور شخصیتوں کا خطاب ہوگا ۔ واضح رہے کہ ماضی میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مذہبی رہنما مدر ٹریسا ، سابقہ نائب صدر جمہوریہ بی ڈی جٹی کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا ، لیفٹنٹ جنرل اجئے سنگھ ، ایپکس کورٹ کے سابق چیف جسٹس پی این بھگوتی ، جسٹس آر ایس سرکاریہ ، چیف الیکشن کمشنر جی وی کے کرشنا مورتی ، استاد امجد علی خاں جیسے معروف شخصیات شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT