Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / تنڈولکر کی خودنوشت کا منتظر ہوں کوہلی کا بیان

تنڈولکر کی خودنوشت کا منتظر ہوں کوہلی کا بیان

ممبئی ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) موجودہ طور پر انڈین کرکٹ کی ’پہچان‘ ویراٹ کوہلی اپنے ہیرو سچن تنڈولکر کی خودنوشت کی اجرائی کے بے چینی منتظر ہیں۔ ہندوستانی ٹسٹ کیپٹن اپنے بے شمار مداحوں سے جُڑنے کی نئی مہم کا آج یہاں آغاز کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ 27 سالہ کوہلی نے کہا: ’’ہر کوئی جانتا ہے میں نے بچپن سے کسے آئیڈیل بنا رکھا ہے۔ وہ ہمیشہ میرے آئیڈیل رہیں گے کیونکہ اُن سے تحریک پاکر میں نے کرکٹ کو اپنایا۔ میں سچن تنڈولکر کے بارے میں خودنوشت کا بے صبری سے منتظر ہوں۔ میں نے انھیں آئیڈیل بنایا ہے۔ وہ (خودنوشت) بلاشبہ پڑھنے کیلئے نہایت دلچسپ رہے گی۔‘‘ کوہلی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ دیگر دو خودنوشت کتابوں کے بھی بے چینی سے متمنی ہیں۔ ’’میں تمام تینوں کا منتظر ہوں، ایم ایس (دھونی) کے بارے میں کتاب مختلف رہے گی، اور مسٹر اظہر (محمد اظہرالدین) کے تعلق سے بھی۔‘‘

TOPPOPULARRECENT