Wednesday , December 19 2018

تنہائی سے بیزار لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) تنہائی سے تنگ آ کر ایک خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے شاہ آباد پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ لکشمی نے 18 اپریل کی شب زہر پی لیا جس کے نتیجہ اسے مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں پر وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ متوفی کے ماں باپ دو سال قبل فوت ہوگئے تھے جس کے سبب اس کی شادی نہ ہوسکی اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی ۔ شاہ آباد پولیس نے لکشمی کی نعش کو دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT