Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / تنہائی کا شکار شخص کی خود کشی

تنہائی کا شکار شخص کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : والدین کی موت سے تنہائی کا شکار ایک شخص نے خود کشی کرلی جو تنہائی کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور اپنے والدین کی موت کے غم سے دل برداشتہ تھا ۔ یہ واقعہ بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ ابھیلاش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ نندا موری نگر بوئن پلی میں رہتا تھا ۔ چند ماہ قبل اس کے والدین کی موت ہوگئی تھی اور وہ تنہائی سے دل برداشتہ ہو گیا جس نے کل خود سوزی کرلی اور شدید زخمی حالت میں رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT