Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / تن سے گردنیں جدا کرنیوالے وحشی : ٹونی ایبٹ

تن سے گردنیں جدا کرنیوالے وحشی : ٹونی ایبٹ

سڈنی۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ کم سن بچوں کے ہاتھ میں مقتولین کی گردنوں پر مبنی تصاویر سے شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کی بربریت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق ایبٹ نے یہ تبصرہ ایک تصویر دیکھنے کے بعد کیا جس میں ایک مشتبہ آسٹریلیائی شہ

سڈنی۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ کم سن بچوں کے ہاتھ میں مقتولین کی گردنوں پر مبنی تصاویر سے شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کی بربریت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق ایبٹ نے یہ تبصرہ ایک تصویر دیکھنے کے بعد کیا جس میں ایک مشتبہ آسٹریلیائی شہری کے نو عمر بیٹے نے اپنے ہاتھ میں نامعلوم شخص کا تن سے جدا سر اٹھا رکھا تھا۔ ٹونی ایبٹ نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر جاری کیا کہ جب ان کا ملک شمالی عراق کے پہاڑی سلسلے میں پھنسے ہوئے عام شہریوں کی داعش سے جان بچانے اور ان تک فوری امدادی سامان کی ترسیل کیلئے کئے جانے والے کسی آپریشن میں شرکت کا عندیہ ظاہر کر چکا ہے۔ اخبار کے مطابق زیر نظر تصویر عراق کے شمالی شہر الرقہ میں لی گئی جسے گذشتہ برس آسٹریلیا سے فرار ہو کر داعش جنگجو بننے والے آسٹریلیائی شہری خالد شیروف نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کیا تھا۔ تصویر میں مبینہ طور پر شیروف کا سات سالہ بیٹا دیکھا جا سکتا ہے جس نے اپنے ہاتھ میں نامعلوم شامی فوجی کے تن سے جدا سر کو بالوں سے تھام رکھا ہے۔ تصویر کے نیچے خالد شیروف نے وضاحت کی ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا لڑکا س کا بیٹا ہے۔ آسٹریلیائی اخبار میں شائع ایک دوسری تصویر میں خالد شیروف کیموفلاج یونیفارم میں تین لڑکوں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے، سیکیورٹی اداروں کے خیال میں یہ اس کے بیٹے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT