Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / توانائی کی مانگ وسپلائی میں فرق مٹانے میں تلنگانہ کامیاب

توانائی کی مانگ وسپلائی میں فرق مٹانے میں تلنگانہ کامیاب

حیدرآباد 8اکتوبر(یواین آئی )تلنگانہ ریاست نے 2011ء سے 2016ء کی مدت کے دوران توانائی کی مانگ اور اس کی سپلائی کے درمیان فرق کو مٹانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ نیتی آیوگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تلنگانہ بجلی کی کمی والی ریاست سے اب زائد بجلی والی ریاست بن گئی ہے ۔ رپورٹ میں ریاستی حکومت کی ستائش کی گئی کہ وہ سپلائی کو بہتر بنارہی ہے اور خاص طورپر قابل تجدید توانائی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جس سے مانگ اور سپلائی کے درمیان تفاوت ختم ہوگیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 24میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی پیداوار کی گنجائش ہے اور ریاست میں بجلی کی جملہ پیداوار میں شمسی توانائی کا حصہ 13.4فیصد ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ رینوایبل انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے افسروں نے بتایا کہ ریاستی حکومت قابل تجدید توانائی کے وسائل کی نشاندہی کرکے ان کا استعمال کر رہی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT