Sunday , April 22 2018
Home / جرائم و حادثات / توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے والا عادی سارق گرفتار

توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے والا عادی سارق گرفتار

حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے والے ایک عادی سارق کو راجندر نگر پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔اسسٹنٹ کمشنر پولیس راجندر نگر ڈیویژن مسٹر اشوک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 42 سالہ ساجد علی عرف ساجد ساکن معین باغ فتح شاہ نگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک لاکھ روپئے نقد رقم دو موٹر سائیکلیں اور سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ ساجد نے سابق میں راجندر نگر حدود میں 4 وارداتیں انجام دی تھیں اور گذشتہ ہفتہ اس نے توجہ ہٹاکر ایک شہری سے 80 ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا تھا۔ شکایت گذار شہری سے ملاقات کے بعد ساجد نے اسے مشورہ دیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ پیسے اس طرح سے نہیں رکھنا چاہئے مشورہ دینے کے دوران اس نے بیاگ سے 80 ہزار نکال لئے اور شکایت گذار کوا س بات کا اندازہ بعد میں ہوا جس نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کی ۔پولیس نے علاقہ میں واقع ایک چرچ کی قریب سے چند افراد کی نقل و حرکت کو جو ریکارڈ کی گئیں تھی حاصل کیا اور بعد میں شکایت گذار کو تصاویر بتاتے ہوئے شناخت کروائی گئی ۔ پولیس راجندر نگر کی ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ ساجد کے مکان تک رسائی حاصل کرلی اور اسے گرفتار کرلیا ۔اس نے 4 وارداتوں میں تقریباً 2 لاکھ 10 ہزار روپئے کا سرقہ کیا جہاں 2016 میں جیل سے رہائی کے بعد ساجد دوبارہ سرگرم ہوگیا تھا ۔پولیس راجندر نگر نے دوبارہ اسے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT