Monday , May 21 2018
Home / جرائم و حادثات / توجہ ہٹاکر عوام کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

توجہ ہٹاکر عوام کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

مسروقہ مال برآمد ، عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر عوام کو لوٹنے والی دو رکنی ٹولی کو عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ ایم کاشی وشواناتھ اپنے ساتھی 30 سالہ ایم وینکنا کوٹی بابو کی مدد سے عوام کی توجہ ہٹاکر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہونے لگا ۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ /23 نومبر کو جی رامیا جو آر ٹی سی ہاسپٹل تارناکہ کے قریب بس کا انتظار کررہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص وہاں پہونچ کر اسے لفٹ دینے کے بہانے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھالیا اور سیتاپھل منڈی روڈ پہونچنے پر اس شخص نے موٹر سائیکل روک کر خود کو پولیس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے رامیا کی تلاشی لی اور اس کی جیب سے 15 ہزار روپئے نقد رقم دستیاب ہونے پر یہ کہا کہ یہ نوٹ جعلی ہیں اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اسی دوران دھوکہ بازوں نے درخواست گزار کو سڑک پر رکھے ہوئے ایک ٹفن باکس کو اٹھانے کیلئے کہا جس کے دوران وہ موٹر سائیکل پر نقد رقم کے ہمراہ فرار ہوگیا ۔ یونیورسٹی پولیس نے وشواناتھ اور کوٹی بابو کے مسلسل وارداتوں میں ملوث ہونے کا پتہ لگایا اور انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ سابق میں مذکورہ ملزمین کو وجئے واڑہ ، کوڈاڈا ، کوکٹ پلی ، ونستھلی پورم اور آصف نگر پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT