Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والا دھوکہ بازگرفتار

توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والا دھوکہ بازگرفتار

ملزم کے خلاف تاحال 33 مقدمات ، تکارام گیٹ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔/20 ڈسمبر (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو تکارام گیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 34 سالہ شیخ بابو عرف بابو میاں متوطن دھرما پوری کالونی ضلع نظام آباد ایک عادی دھوکہ باز ہے ۔ اور وہ خود کو ضلع کلکٹر کا ڈرائیور ظاہر کرتے ہوئے کئی افراد کو دھوکہ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ بابو اچھی کوالٹی کے ملبوسات پہن کر ایسے دوکانات پر جایا کرتا تھا جہاں پر لاکھوں روپئے کا کاروبار ہوتا ہے ۔ دھوکہ باز خود کو کلکٹر کا ڈرائیور ظاہر کرتے ہوئے دوکانات کے انتظامیہ سے یہ دعویٰ کیا کرتا تھا کہ متعلقہ کلکٹر کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے اور اس کے لئے کوٹیشن طلب کیا کرتا تھا ۔ کلکٹر کے دفترکو طلب کرنے کے بعد متاثرہ افراد سے یہ دعویٰ کیا کرتا تھا کہ کلکٹر نے ان کے طلائی زیورات اور دیگر اشیاء کو دیکھنے کی خواہش کی ہے اور اس اس کی تصاویر لینے کے بعد لوٹا دیا کرتا تھا ۔ دھوکہ باز کی باتوں میں آکر کئی افراد نے بابو میاں کو طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء حوالے کیا تھا ۔ اور وہ زیورات حاصل کرنے کے بعد وہاں سے رفو چکر ہوجایا کرتا ۔ سابق میں اس کے خلاف نرمل ، عادل آباد ، نظام آباد کے علاوہ رچہ کونڈہ ، ورنگل اور سائبر آباد میں دھوکہ دہی کے 33 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT