Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / توجہ ہٹا کر زیورات سرقہ کرنے والا آٹو ڈرائیور گرفتار

توجہ ہٹا کر زیورات سرقہ کرنے والا آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ /31 اگست (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر خاتون کے طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والے ایک عادی سارق کو گوپالاپورم پولیس کے کرائم اسٹاف نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر گوپالاپورم مسٹر سی ایچ سری دھر نے بتایا کہ 25 سالہ محمد متین جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اور اس کا تعلق ضلع کھمم سے ہے ۔ متین سابق میں کھمم ٹاؤن میں سرقوں کی واردات میں ملوث ہوا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دو مرتبہ جیل بھیجا گیا تھا ۔ رہائی کے بعد وہ آٹو چلانے لگا لیکن معاشی پریشانیوں کے نتیجہ میں اس نے دوبارہ سرقوں میں ملوث ہونا شروع کردیا تھا ۔ متین نے سکندرآباد کے علاقے میں ایک خاتون کے ناگمنی کی توجہ ہٹاکر اس کا ہینڈ بیاگ چھین کر فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس گوپالا پورم نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے محمد متین کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے آج گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT