Friday , October 19 2018
Home / پاکستان / توقعات سے زیادہ بہتر سلوک :بی ایس ایف فوجی

توقعات سے زیادہ بہتر سلوک :بی ایس ایف فوجی

اسلام آباد 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)بی ایس ایف کا ایک فوجی جو دریائے چناب کی لہروں میں بہہ کر پڑوسی ملک پاکستان پہنچ گیا تھا جسے پاکستان رینجرس نے گرفتار کرلیا تھا، آج کہا کہ اس سے اس کی توقع سے زیادہ بہتر سلوک کیا گیا۔ وہ اب پاکستان سے رہائی اور اپنے ارکان خاندان سے دوبارہ ملاقا ت کا منتظر ہے۔ ستیہ شیل یادو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر

اسلام آباد 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)بی ایس ایف کا ایک فوجی جو دریائے چناب کی لہروں میں بہہ کر پڑوسی ملک پاکستان پہنچ گیا تھا جسے پاکستان رینجرس نے گرفتار کرلیا تھا، آج کہا کہ اس سے اس کی توقع سے زیادہ بہتر سلوک کیا گیا۔ وہ اب پاکستان سے رہائی اور اپنے ارکان خاندان سے دوبارہ ملاقا ت کا منتظر ہے۔ ستیہ شیل یادو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھی تیر کر اسے واپس لیجانا چاہتے تھے کیونکہ وہ تیرنا نہیں جانتا تھا لیکن جب دریاء کی لہروں کے ساتھ وہ پاکستان کی آبی حدود میں داخل ہوگیا تو اس کے ساتھی واپس لوٹ گئے۔پریس کانفرنس میں اس کے ساتھ پاکستانی رینجرس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ یادو نے کہا کہ ان عہدیداروں نے اسے آرام سے رکھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT