Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / توپران میں فوڈ پراسسنگ صنعت کا قیام

توپران میں فوڈ پراسسنگ صنعت کا قیام

ایک ہزار افراد کو روزگار ‘ گوینکاگروپ صدرنشین سے کے ٹی آر کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر ( سیاست نیوز) گوینکاگروپ نے توپران میں 200کروڑ روپئے کے مصارف سے فوڈ پراسسنگ صنعت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے گوینکاگروپ کے صدرنشین سنجیو گوینکا سے ملاقات کی اور معاہدے پر دستخط بھی کئے ۔ اس کمپنی سے 1000 افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔ ریاست تلنگانہ میں مزید سرمایہ کاری ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے آج اپنے دورہ کولکتہ میں کئی بڑے صنعت کاروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر تلنگانہ میں 200کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے گوینکا گروپ نے اتفاق کیا ہے ۔ ضلع سدی پیٹ ‘ توپران کے قریب تقریباً 20 ایکڑ اراضی پر فوڈ پراسسنگ کمپنی قائم کی جارہی ہے ۔ اس کمپنی کے ذریعہ ای ویٹا‘ ٹی ۔ یمی برانڈس یہیں سے تیار کئے جائیں گے ۔ اس کے بعد ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے شریہ انفراسٹرکچر کے صدرنشین ہیمنت کٹوریا سے ملاقات کی ‘ انہیں بنیادی سہولتوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تلنگانہ میں دستیاب مواقع ہے واقف کرایا ۔ بالخصوص حکومت تلنگانہ کی جانب سے شہر حیدرآباد میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شروع کئے جانے والے پراجکٹس کا حصہ بننے کی خواہش کی ۔ اس کے علاوہ فوڈ پارک کی تعمیرات میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT