Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / توکل و راہ اعتدال ، اسلامی تعلیمات کی اساس

توکل و راہ اعتدال ، اسلامی تعلیمات کی اساس

وجئے واڑہ ۔ 12 ۔ مارچ ( پریس نوٹ ) مولانا محمد عبدالقوی شیخ المعقولات کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے کہا کہ توکل و راہ اعتدال اسلامی تعلیمات کی اساس میں سے ہے ، اسی توکل کی صفت اپنانے پر انسان اعلی اقدار پاتا ہے اور اسی سے ولایت کا درجہ بھی ملتا ہے ، یہی دو صفات بانی جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام مولانا انوار اللہ فاروقی میں بدرجہ کما

وجئے واڑہ ۔ 12 ۔ مارچ ( پریس نوٹ ) مولانا محمد عبدالقوی شیخ المعقولات کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے کہا کہ توکل و راہ اعتدال اسلامی تعلیمات کی اساس میں سے ہے ، اسی توکل کی صفت اپنانے پر انسان اعلی اقدار پاتا ہے اور اسی سے ولایت کا درجہ بھی ملتا ہے ، یہی دو صفات بانی جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام مولانا انوار اللہ فاروقی میں بدرجہ کمال موجود تھے ، یہی ان کا طرہ امتیاز تھا ، بانی جامعہ نظامیہ نے اپنی زندگی میں راہ اعتدال کو اپنا کر اسی نہج پر دعوت و ارشاد کا فریضہ انجام دیئے ، اور اسی اساس پر جامعہ نظامیہ کی بنیاد ڈالی ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عبدالقوی نے جامعہ یعقوبیہ نوریہ بھوانی پورم وجئے واڑہ میں جلسہ فیضان الاسلام بضمن صد سالہ تقاریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت محمد یعقوب علی شاہ نوری چشتی قادری بانی جامعہ ہذا و چیرمین ٹرسٹ ہذا نے کی ۔ مولانا محمد عبدالقوی نے کہا کہ توکل کی اساس پر جو کام ہوتا ہے وہ ثمرآور ہوتا ہے اور راہ اعتدال مقاصد الاسلام میں سے اہم ترین مقصد ہے ۔ مولانا محمد یعقوب علی شاہ نوری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ راہ اعتدال امت محمدیہ کا طرہ امتیاز ہے ۔ قرآن مجید میں امت محمدیہ کو امت وسط کہا گیا ۔ ہر معاملہ میں راہ اعتدال کو اپنانا چاہئے آج اس چیز کا فقدان ہے جس کی وجہ سے آئے دن اختلافات ، انتشار اور فرقہ بندی کی فضاء عام ہوتی جارہی ہے ، کیا اچھا ہوتا آج امت مسلمہ اسلامی تعلیمات اور اپنے اکابرین کے طریقہ کو اپنا کر راہ اعتدال پرگامزن ہوتے تو کامیابی ان کے قدم چومتی ۔ کسی بھی ادارہ یا تنظیم کی کامیابی اس کے بانی کی اخلاص کی مرہون منت ہوتی ہے ، اسی لئے ہم نے بھی اپنے جامعہ یعقوبیہ وجئے واڑہ کو اسی جامعہ نظامیہ سے ملحق کیا ہے بحمداللہ یہاں سے کئی حفاظ فارغ ہو کر نظامیہ سے اعلی تعلیم فضیلت و افتاء وغیرہ کی تعلیم پاکر تدریسی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں اور بعض ابھی زیرتعلیم ہیں ، جلسہ کی کارروائی مولانا محمد مظہرعلی شاہ یعقوبی نظامی چشتی قادری ناظم اعلی جامعہ ہذا نے چلائی ۔ جناب محمد واجد علی شاہ یعقوبی نے انتظامات کی ذمہ داری سنبھالی ۔ اساتذہ علماء مریدین و معتقدین و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT