Friday , April 27 2018
Home / Top Stories / توگاڑیہ وی ایچ پی سے علحدہ، وی ایس کوکجی نئے صدر

توگاڑیہ وی ایچ پی سے علحدہ، وی ایس کوکجی نئے صدر

گرگاؤں، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق گورنر ہماچل پردیش وی ایس کوکجی کو آج وی ایچ پی کا بین الاقوامی صدر منتخب کیا گیا، جس کے ساتھ شعلہ بیان لیڈر پراوین توگاڑیہ کی کئی دہے طویل بالادستی ختم ہوگئی، جن کے نامزد اور موجودہ لیڈر راگھو ریڈی کو 52 سال میں پہلی مرتبہ منعقدہ الیکشن میں بُری طرح شکست ہوگئی۔ توگاڑیہ جو زائد از تین دہے سے وی ایچ پی کیساتھ وابستہ رہے اور ڈسمبر 2011ء سے اس کے انٹرنیشنل ورکنگ پریسیڈنٹ کی حیثیت سے کام کئے، انھوں نے وی ایچ پی کے بین الاقوامی صدر کے عہدہ کیلئے اپنے نامزد کو ووٹنگ میں شکست ہوجانے کے بعد پریس کانفرنس میں اس تنظیم کو چھوڑ دینے کا اعلان کردیا۔ کوکجی نے ریڈی کو 60 کے مقابل 131 ووٹوں کی اکثریت سے ہرایا۔ وشوا ہندو پریشد کے جملہ 192 مندوبین گرگاؤں میں منعقدہ آج کے الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل رہے۔ تاہم، ریڈی کی حمایت کرنے والے توگاڑیہ نے انتخابی عمل میں بے قاعدگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT