Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / توگاڑیہ کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ

توگاڑیہ کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ

احمدآباد 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سٹی کورٹ نے آج وی ایچ پی لیڈر پراوین توگاڑیہ کے خلاف 1996 ء کے اقدام قتل اور فساد سے متعلق کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کو منسوخ کردیا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ جے اے بروٹ نے اپنے روبرو وی ایچ پی لیڈر کی حاضری کے بعد یہ وارنٹ منسوخ کیا ہے۔ عدالت سے باہر آتے ہوئے توگاڑیہ نے کہاکہ اُنھیں گرفتار کرنے اور اُن کی آواز کو دبانے کی سازش ہوئی جبکہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور ملک بھر میں گاؤکشی پر امتناع کے لئے قوانین نافذ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مجسٹریٹ نے یہ وارنٹ توگاڑیہ اور 37 دیگر کے خلاف گزشتہ روز جاری کیا تھا کیوں کہ تمام ملزمین بار بار سمن جاری کئے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT