Friday , July 20 2018
Home / Top Stories / توگڑیہ نے سادھامودی پر نشانہ

توگڑیہ نے سادھامودی پر نشانہ

وزیر اعظم کے اشارے پر میرے خلاف ہورہی ہے سازش۔ وی ایچ پی لیڈر
احمد آباد۔ وشواہندو پریشد ( وی ایچ پی) کے کارگذار صدر ڈاکٹر پروین توگاڑیہ نے چہارشنبہ کے روز سیدھا وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ بول دیا۔ توگڑیہ نے واضح کیاکہ دہلی کے سایسی باس( وزیراعظم نریندر مودی)کے اشارے پر کرائم برانچ کے اے سی پی جے کہ بھٹ ان کے خلاف اور وی ایچ پی کے کارکنان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ توگڑیہ نے مطالبہ کیا کہ بھٹ اور وزیراعظم مودی کے درمیان ہوئی بات چیت کو عام کیاجائے ۔

توگڑیہ نے ساتھ ہی کہاکہ آر ایس ایس کے پرچارک سنجے جوشی کے خلاف 2005میں ائی سکیس سی ڈی فرضی تھی۔ اس کو بنانے والوں کا نام وہ صحیح وقت آنے پر بتائیں گے۔توگڑیہ نے کہاکہ وہ وزیر اعظم سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش کرکے جمہوریت کا قتل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ کرائم برانچ میرے بارے میں چنندہ ویڈیو ٹی وی چیانل کو دے رہا ہے۔ سنجے جوشی کا و یڈیو بھی یہاں بناتھا۔یہ سب توگڑیہ کو بدنام کرنے کے لئے کیاجارہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ وک کرائم برانچ کے خلاف کاروائی کریں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم سازش نہ کریں۔

اس کوجمہوریت کا قتل کرکے سیاسی سازش کا حصہ مت بنے دو۔ مجھے کرائم برانچ پر فخر ہے ‘ میں نے کبھی پولیس افسر کے خلاف بات نہیں کی لیکن بھٹ میرے خلاف کاروائی کررہا ہے۔وی ایچ پی لیڈر نے کہاکہ راجستھان سرکارنے میرے خلاف کسی بھی کیس سے انکار کیاہے۔ انہو ں نے کہاکہ 2005میں جوشی کا فرضی ویڈیو بناکر آر ایس ایس جیسے ادارے کے پرچارک کو بدنام کرنے کی سازش کرنے کاکام گجرات میں ہوا تھا۔سی ڈی بنانے والے کانام میں جانتا ہوں اور وقت آنے پر میں اسے عام کروں گا۔

میں سی ڈی کی جانچ کرنے والوں میں سے ایک تھا۔بھٹ گجرات میں سازش کا حصہ بن رہا ہے بھٹ گوڑیا کی عزت پر ہاتھ ڈال رہا ہے ۔ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ان کی اِن کامنگ اور آؤٹ گوئینگ کال کی تففصیل کا عام کیاجائے۔

TOPPOPULARRECENT