Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / توہین عدالت کیس : عمران خان کو ایک اور نوٹس

توہین عدالت کیس : عمران خان کو ایک اور نوٹس

اسلام آباد 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اس در خواست کو قبول نہیں کیا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا دوسری طرف کمیشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران آج پاکستان پی ٹی آئی کے صدرنشین عمران خان کو مزید ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا۔کمیشن پی ٹی آئی کے ناراض بانی رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کر رہا تھا۔یہ اطلاع روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے ۔عمران خان نے اپنے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائی کے اختیارات پر سوال اٹھائے تھے تاہم کمیشن نے اسی ماہ یہ واضح کردیاتھا کہ اسے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے اور پھر پی ٹی آئی کے صدرنشین کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 23 اگست تک جواب طلب کیا تھا۔اس سے قبل کل پی ٹی آئی صدرنشین کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے بانچ رکنی بینچ سے درخواست کی تھی کہ وہ توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہیں وقت دیا جائے ۔ای سی پی کی جانب سے بہر حال یہ فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو ایک اور وجہ نمائی نوٹس بھیجی جائے اور کیس کی سماعت کو 14 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔رواں ماہ کے آغاز میں سی ای سی کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل شاہد گوندل نے میڈیا کو بتایا تھاکہ وہ اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے کیونکہ ای سی پی کو توہین عدالت کے کیس کی سماعت کرنے کا اختیار نہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT