Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / توہین عدالت کے معاملے میں مالیا سے جواب طلب

توہین عدالت کے معاملے میں مالیا سے جواب طلب

نئی دہلی، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے عدالت کی توہین سے منسلک بینک گروپوں کی عرضی پر شراب کاروباری وجے مالیا سے آج جواب طلب کیا۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روھگٹن ایف نریمن کی بنچ نے 17بینکوں کے کنسورشیم (گروپ) کی جانب سے اٹارني جنرل مکل روہتگی کی دلیلیں سننے کے بعد مالیا کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے ۔ مسٹر روہتگی نے دلیل دی کہ مسٹر مالیا نے عدالت عظمی کے گزشتہ اپریل کے اس حکم پر عمل نہیں کیا ہے ، جس میں اس نے ان (مسٹر مالیا کو) اپنے اور اپنے اہل خانہ کی کل جائیداد کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے بینچ کو بتایا کہ مسٹر مالیا نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جائداد کی پوری تفصیل تفویض نہیں جو عدالت کی توہین کا معاملہ ہے ۔  مسٹر مالیا پر الزام ہے کہ ان کے اوپر آیي ڈي بي آئي سمیت 17 بینکوں کا 9000 کروڑ روپے قرض ہے اور وہ مبینہ طور پر گرفتاری سے بچنے کیلئے لندن چلے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT