Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / توہین مذہب کے قوانین کا پاکستان میں زیادہ استعمال

توہین مذہب کے قوانین کا پاکستان میں زیادہ استعمال

واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مختلف ملکوں کی حکومتیں توہین مذہب کے خلاف زیادہ سے زیادہ قوانین کا استعمال کرنے لگی ہیں اور اس فہرست میں پاکستان سب سے آگے ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد کو مذہب کی مبینہ توہین کے الزام میں جیلوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔ واشنگٹن اطلاعات کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توہین مذہب پر پابندی کے قوانین میں اضافے کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ ایسے لوگوں کو سنائی جانے والی سزاؤں میں اضافہ ہو رہا ہے جو محض اکثریت سے مختلف مذہبی سوچ کا اظہار کرتے ہیں یا جن کے خلاف توہین مذہب کے جھوٹے الزامات لگا دیئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT