Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / تپس پال معاملہ پر ججس میں اختلاف

تپس پال معاملہ پر ججس میں اختلاف

کولکتہ ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کولکتہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ کے دو ججس نے ترنمول کانگریس ایم پی تپس پال معاملہ میں اپیل پر علحدہ احکامات صادر کئے ۔ جسٹس گریش گپتا نے جسٹس دیپنکر دتاّ کی اس ہدایت کو نظر انداز کردیا جہاں انہوں نے تپس پال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بات کی تھی جب کہ جسٹس ٹی چکرورتی نے حکومت مغربی بنگال اور تپس پا

کولکتہ ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کولکتہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ کے دو ججس نے ترنمول کانگریس ایم پی تپس پال معاملہ میں اپیل پر علحدہ احکامات صادر کئے ۔ جسٹس گریش گپتا نے جسٹس دیپنکر دتاّ کی اس ہدایت کو نظر انداز کردیا جہاں انہوں نے تپس پال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بات کی تھی جب کہ جسٹس ٹی چکرورتی نے حکومت مغربی بنگال اور تپس پال دونوں کی اپیلوں کو خارج کردیا ۔ اس طرح اب چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کئے جانے والے تیسرے جج سے اس معاملہ کو رجوع کیا جائے گا ۔ جسٹس دتا کی جانب سے جاری کئے گئے عبوری احکامات تین ہفتوں تک کارکرد رہیں گے ۔

مشتبہ دہشت گرد پولیس تحویل میں
نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے پاکستانی شہری ارشد خان کو نو دن کی پولیس تحویل میں دیا ہے جسے دہلی اور اطراف و اکناف کے علاقہ میں لشکر طیبہ کے حملوں کی مبینہ سازش کا حصہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ جو ناسازی کیلئے مشہور تاجر پارتھا رائے برمن کے 2001 ء میں ہوئے اغواء معاملہ میں ملوث ارشد کو کولکتہ جیل میں محروس رکھا گیا تھا لیکن عدالت میں حاضر کئے جانے کے سمن جاری کئے جانے کے بعد اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT