Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / تکارام گیٹ اور ونستھلی پورم علاقوں میں دو خواتین کی خودکشی

تکارام گیٹ اور ونستھلی پورم علاقوں میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 19 سالہ لڑکی سپریا جو ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن پوچایا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل دوپہر میں انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون بالامنی جو اڈہ گڈہ علاقہ کے ساکن شخص رمیش کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون مختلف امراض و بیماریوں کا شکار تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT