Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / تکریت میں دولت اسلامیہ پر عراقی فوج کی گرفت سخت

تکریت میں دولت اسلامیہ پر عراقی فوج کی گرفت سخت

ابوعجیل ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں عراقی فوجیوںاور نیم فوجی جنگجوؤں نے تکریت میں موجود جہادی جنگجوؤں کا محاصرہ کرلیا ۔ حالانکہ شہر کی سڑکوں میں کثیرتعداد میں بم نصب کئے گئے ہیں ۔ شہر کے اندر اور اطراف و اکناف کل زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد بغداد کی دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف سب سے بڑی فتح حاصل کرکے بلند حوصلہ سرکاری فوجوں نے

ابوعجیل ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں عراقی فوجیوںاور نیم فوجی جنگجوؤں نے تکریت میں موجود جہادی جنگجوؤں کا محاصرہ کرلیا ۔ حالانکہ شہر کی سڑکوں میں کثیرتعداد میں بم نصب کئے گئے ہیں ۔ شہر کے اندر اور اطراف و اکناف کل زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد بغداد کی دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف سب سے بڑی فتح حاصل کرکے بلند حوصلہ سرکاری فوجوں نے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف اپنا محاصرہ مزید سخت کردیا ۔ جارحانہ کارروائی کا آج 11 واں دن تھا ۔ عراقی کمانڈر نے کہا کہ ہمیں ممکنہ حد تک اپنے نقصانات کو کم سے کم رکھنا ہے ۔ وقت ہمارے ساتھ ہے اور ہم نے پہل کی ہے ۔ جنگجو افواج میں کارروائی کے آغاز سے اب تک کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی اور ہم نے تکریت پر اپنا قبضہ بحال کرلیا ہے ۔ 9 ماہ قبل اس شہر پر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا تھا ۔ بیسیوں نعشیں جنوبی عراق سے بغداد منتقل کی جارہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT