Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / تکریت کی اندرون 72 گھنٹے آزادی ‘داعش جنگجوؤں کا محاصرہ

تکریت کی اندرون 72 گھنٹے آزادی ‘داعش جنگجوؤں کا محاصرہ

عجوہ ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسیس کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے تکریت میں اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) گروپ کے درجنوں ’’جانباز‘‘ جہادیوں کا محاصرہ کرلیا ہے اور اندرون تین دن اس شہر کو ان کے قبضہ سے آزاد کروالیا جائے گا ۔ بدر ملیشیاء کے سرکردہ لیڈر اور عوامی تحریک کے ترجمان کریم النوری نے کہاکہ اندرون 72 گھنٹ

عجوہ ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسیس کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے تکریت میں اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) گروپ کے درجنوں ’’جانباز‘‘ جہادیوں کا محاصرہ کرلیا ہے اور اندرون تین دن اس شہر کو ان کے قبضہ سے آزاد کروالیا جائے گا ۔ بدر ملیشیاء کے سرکردہ لیڈر اور عوامی تحریک کے ترجمان کریم النوری نے کہاکہ اندرون 72 گھنٹے آئی ایس کے تمام جنگجوؤں کو تکریت سے باہر نکال دیا جائے گا ۔ تکریت سے داعش کے قبضہ کی برخاستگی کیلئے عوامی تحریک کے سینکڑوں جنگجو بھی فوج ، سکیورٹی فورسیس ، پولیس اور دیگر چھاپہ ماروں کی مدد کرہے ہیں۔ کریم النوری نے کہا کہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے دوران داعش کے جنگجووں وسطی شہر کے کئی مقامات پر روپوش ہوگئے ہیں اور ان کا محاصرہ کرلیا گیا ہے ۔ تکریت کے مضافاتی گاؤں عجوہ میں انھوں نے کہا کہ داعش چھاپہ ماروں کی تعداد اب بمشکل 60 تا 70 رہ گئی ہے ۔ تاہم انھوں نے کہاکہ اس شہر پر قبضہ کو بچانے کیلئے جہادیوں کی طرف سے اہم راستوں پر بچھائے گئے ہزاروں بموں کی صفائی کے بعد ہی تکریت کی آزادی کا اعلان کیا جائے گا ۔ عراق اور شام کے کئی علاقوں پر داعش کا قبضہ ہے اور دونوں مقامات پر امریکی اور خلیجی ممالک کی فوجی و فضائی کارروائیوں کے ذریعہ ان علاقوں کو آزاد کیا جارہا ہے ۔ اسی مہم کے سلسلہ میں تکریت میں بھی فوجی کارروائی کا بڑے پیمانے پر آغاز کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT