Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / تکنیکی خرابی کی وجہ سے بلو لائن پر میٹرو سروس متاثر

تکنیکی خرابی کی وجہ سے بلو لائن پر میٹرو سروس متاثر

نئی دہلی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے آج بلو لائن پر میٹرو سروس 45منٹ تک بند رہی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)کے ترجمان نے بتایا کہ دوارکا سے نوئیڈا جارہی ایک میٹرو ٹرین کا پینٹاگراف گاڑی کے صبح 9:20 بجے راجیو چوک پہنچتے وقت ریلوے لائن کے اوپر لگی بجلی کے تاروں کی لائن میں الجھ گیا جس کی وجہ سے یمنا بینک سے نوئیڈا اور ویشالی،قرول باغ سے دوارکا سیکٹر 21اور قرول باغ سے یمنا بینک سیکشن کے درمیان میٹرو سروس 9:20 سے لے کر 10:05تک بند رہی۔ترجمان نے بتایا کہ تکنیکی خرابی دور کئے جانے کے بعدان روٹوں پر میٹروسروس 45منٹ کے بعد پھر سے بحال ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT