Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تکنیکی خرابی کی وجہ سے تروپتی فلائیٹ ملتوی ،مسافرین کا احتجاج

تکنیکی خرابی کی وجہ سے تروپتی فلائیٹ ملتوی ،مسافرین کا احتجاج

شمس آباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ٹروجٹ ایر لائنس جو تروپتی روانہ ہونے والا تھا تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا جس کے بعد مسافرین نے ایرپورٹ پر احتجاج کیا جس کے بعد ٹروجٹ عہدیداروں نے 70مسافرین کو تیقن دیا کہ شام تک دوسری فلائیٹ کے ذریعہ تروپتی روانہ کردیا جائے گا ۔ مسافرین نے بتایا کہ سنکرانتی کی چھٹیوں کے لیے وہ تروپتی جارہے تھے بس اور ٹرین میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے فلائٹ کا ٹکٹ بک کیا گیا مگر آخری وقت میں فلائیٹ کو منسوخ کردیا گیا ۔ ہمارے مسلسل احتجاج کے بعد عہدیداروں نے ہمیں تیقن دیا کہ شام تک دوسری فلائیٹ کا انتظام کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT