Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / تکنیکی خرابی کے شکارجٹ طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ‘ مسافرین محفوظ

تکنیکی خرابی کے شکارجٹ طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ‘ مسافرین محفوظ

کھجوراہو۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) جٹ ایئرویز کا ایک طیارہ جس میں 67مسافرین اور ارکان عملہ سوار تھے ‘ یہاں کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا کیونکہ طیارہ کے لینڈنگ گیر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ پولیس کے بموجب تمام 59مسافراور 8ارکان عملہ جو دہلی براہ وارناسی کھجوراہو پہنچنے والی پرواز میں تھے محفوظ ہیں اور انہیں بحفاظت طیارہ سے اُتار لیا گیا ۔ جٹ ایئرویز کے بیان کے بموجب پرواز 9W-2423 وارناسی سے آئی تھی جس کو آج کھجوراہو ایئرپورٹ پر اترتے وقت حادثہ پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT