Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / تھائی غار کے تمام بچوں کو بچا لیا گیا

تھائی غار کے تمام بچوں کو بچا لیا گیا

مائی سائی ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے غار سے تمام 12 بچوں اور ان کے کوچ کو کافی جدوجہد کے بعد بالآخر زندہ نکال لیا گیا۔ ان کی دماغی اور جسمانی حالت مستحکم بتائی گئی۔ ایک متعلقہ عہدیدار نے بچوں کی صحت سے متعلق تشویش دُور کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جیسادا چوک ڈامرانگ سوک جو وزارت ِ عوامی صحت کے مستتقل سیکریٹری ہیں ، نے کہا کہ تمام 12 بچے اس وقت بالکل ٹھیک ہیں۔ موصوف ذرائع ابلاغ سے چیانگ رائے ہاسپٹل میں بات کررہے تھے۔ تمام بچائے گئے بچوں کو غار سے براہ راست فیلڈ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں کچھ دنوں تک طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT