Saturday , October 20 2018
Home / Top Stories / تھائی لینڈمیں غار سے بچائے گئے فٹبال کھلاڑی ہاسپٹل سے ڈسچارج

تھائی لینڈمیں غار سے بچائے گئے فٹبال کھلاڑی ہاسپٹل سے ڈسچارج

چیانگ رائے ۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے ایک غار سے جن 12 فٹ بال کھلاڑیوں اور ان کے کوچ کو بچایا گیا تھا اوربعدازاں طبی نگرانی میں رکھا گیا تھا، انہیں آج ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا جائے گا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد پہلی بار نوجوان کھلاڑی میڈیا سے بھی بات کریں گے۔ میڈیا سے سوال و جواب کا سیشن اس لئے رکھا گیا ہے تاکہ میڈیا کو بھی پوری پوری تفصیلات خود کھلاڑیوں کی زبانی حاصل ہو اور پریس کانفرنس کے بعد اخباری نمائندے بھی مطمئن ہوجائیں گے اور کھلاڑی بھی ہیں کیونکہ انہیں بہرحال اپنی معمول کی زندگی کا آغاز کرنا ہے۔ کھلاڑیوں کے ارکان خاندان کو حالانکہ ڈاکٹرس نے ہدایت کی تھی کہ انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد کم سے کم ایک ماہ تک میڈیا سے دُور رکھا جائے، ورنہ کھلاڑی نفسیاتی طور پر متاثر ہوسکتے ہیں، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد کھلاڑیوں کو کوئی تناؤ نہیں ہے اور وہ ہنسی خوشی میڈیا سے بات کرنے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT