Thursday , December 13 2018

تھائی لینڈ: دھماکے سے حکومت مخالف تین افراد ہلاک

بنکاک ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ اور دھماکے سے کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں جمعرات کو علی الصبح پیش آئے پرتشدد واقعات میں کم ازکم 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان تازہ حملوں کے بعد تھائی لینڈ میں جاری سیاسی بدامنی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی جبکہ 80

بنکاک ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ اور دھماکے سے کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں جمعرات کو علی الصبح پیش آئے پرتشدد واقعات میں کم ازکم 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان تازہ حملوں کے بعد تھائی لینڈ میں جاری سیاسی بدامنی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی جبکہ 800 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم ینگ لک شیناواترا کو بدعنوانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے آئینی عدالت عہدہ سے ہٹا چکی ہے، جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیاسی انتشار مزید جھڑپوں اور جھگڑوں کو جنم دے سکتا ہے۔ ینگ لک کے حامی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ حکومت کا ہر صورت میں دفاع کریں گے۔ حکومت مخالف مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عبوری حکومت کو تحلیل کر کے کوئی غیر منتخب شدہ کونسل تعینات کی جائے جو کہ سیاسی اصلاحات کرے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT