Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / تھائی لینڈ غار: 4 لڑکوں کو بچالیا گیا، آج بھی کارروائی جاری

تھائی لینڈ غار: 4 لڑکوں کو بچالیا گیا، آج بھی کارروائی جاری

چیانگ رائی، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے آسمان پر منڈلاتے مانسون کے بادلوں کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے غار میں پھنسے جونئیر فٹ بال ٹیم کے 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بچانے اور ‘بچاؤکارروائی چلانے کے لئے اتوار کو غار کے ارد گرد کے علاقے کو خالی کر دینے کا اعلان کیا۔غوطہ خوروں نے 12 لڑکوں کے منجملہ 4 لڑکوں کو بچالیا ہے۔ ماباقی لڑکوں کو نکالنے کل بھی کارروائی جاری رہے گی۔پولیس کمانڈر کومسن سا-اردلووان نے لاؤڈ سپیکر پر اعلان کیا حالات کو دیکھتے ہوئے بچاؤ کارروائیچلانے کے لئے علاقے کو خالی کرانا ضروری ہے جو بھی شخص بچاؤ کارروائی کا حصہ نہیں ہیں مہربانی کرکے فوری طور پر علاقے کو خالی کر دیں”۔اس کے بعد غار سے باہر دروازے کے ارد گرد بڑی تعداد میں موجود میڈیا اہلکار اپنے سامان پیک کرکے پہاڑ سے نیچے اترنے لگے ۔ بچاؤ مہم کی ٹیم کا یہ اعلان مانسون کے سیاہ منڈلاتے بادلوں کو دیکھتے ہوئے کیاگیا ہے . مانسون کی اس بارش سے غار میں پھنسی زندگیوں پر منڈلا رہا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔بچاؤ کارروائی کے سربراہ چیانگ رائی کے سابق گورنر نارونگسک اوساتاناکورن نے میڈیو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کی ‘پانی اور وقت’ کے ساتھ جنگ جاری ہے . فی الحال اگلے تین چار دن کے اندر اندر بچوں کو کسی طرح باہر نکالنے کا ہی متبادل سب بہتر دکھائی دے رہا ہے ۔ بچاؤ ٹیم کے عملہ پہاڑ کے اوپر سے غار تک پہنچنے کے تمام متبادل راستوں کو تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں.انہوں نے کہا کہ بچاؤ کارروائی میں مصروف تھائی لینڈ کی بحریہ، فوج، پولیس اور کئی ممالک کی ٹیمیں دن رات غار سے بارش کا پانی نکال کر پانی کی سطح کم کرنے میں لگی تھی لیکن ہفتہ کو بھاری بارش ہونے سے ان کی کوششوں پر پانی پھر گیا،یہ بچاؤ کارروائی کے لئے ایک دھچکا ہے ۔غار میں آکسیجن کی سطح گرتی جارہی ہے اور بھاری بارش کے امکان کے بعد بچوں کوغار سے بحفاظت نکالنے کے لئے بہت کم وقت بچا ہے ۔ غار میں پھنسے فٹ بال ٹیم کے بچوں کی عمر 11 سے 16 کے درمیان ہے ۔ یہ ت سبھی تیرنا نہیں جانتے . غار کے تنگ، گہرے اور کیچڑ بھرے راستے تجربہ کار غار ماہرین کے لئے بھی چیلنج ہے ۔انتظامیہ کے مطابقبچاؤکارروائی کے دوران ہفتہ کو ایک گاڑی کے ڈرائیور سمیت چار رضاکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ غور طلب ہے کہ بچاؤ کارروائی کے دوران تھائی لینڈ کے غوطہ خور کی موت ہو چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT