Friday , September 21 2018
Home / دنیا / تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ

تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ

بنکاک۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں متحارب وزیراعظم ینگ لک شناوترا کے استعفیٰ کیلئے جاری پرتشدد احتجاج کو کچلنے کیلئے حکومت نے قومی صدر مقام اور اطراف کے علاقوں میں 60 دن کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ نے قانون کے نفاذ اور صورتحال پر کنٹرول کیلئے قانون ایمرجنسی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ینگ لک نے کہا کہ اس قانون کے تحت فوج کو کلیدی رول دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس قانون پر کل سے عمل آوری ہوگی۔

افغانستان سے 57 افراد کا اغواء
کابل 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ نا معلوم اغواء کنندوں نے 57 شہریوں کا اغواء کرلیا جبکہ وہ ملازمت کیلئے مغربی افغانستان جارہے تھے۔ صوبہ ھرات کے گورنر فضل اللہ واحدی نے کہا کہ یہ تمام افغان شہری تھے ۔ جن کا تعلق پختون زرگون ضلع سے تھا۔ وہ زمینی سرنگوں کی صفائی کیلئے مغربی افغانستان جارہے تھے۔ واحدی نے کہا کہ انہیں ان افراد کا اغواء کرنے والوں یا اغواء کی وجہ کا کوئی علم نہیں ہے۔ 51 افراد کو حبس بیجا میں رکھتے ہوئے 6 افراد کو رہا کردیا گیا ہے ۔ حالانکہ زمین سرنگیں اور لب سڑک بم طالبان کی جانب سے نصب کئے جاتے ہیں لیکن وہ عام طور پر زمینی سرنگیں صاف کرنے والے شہریوں کے کام میں رکاوٹ پیدا نہیں کرتے۔

TOPPOPULARRECENT