Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / تھائی لینڈ میں ایک ایرانی اور پانچ پاکستانی گرفتار

تھائی لینڈ میں ایک ایرانی اور پانچ پاکستانی گرفتار

ہندوستان اور دیگر ممالک کے جعلی پاسپورٹس بنانے والا ریاکٹ گرفتار
بنکاک ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی پولیس نے اپنے ملک میں جعلی پاسپورٹ بنانے والے ایک سب سے بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ایرانی اور پانچ پا کستانیوں کو گرفتار کرلیا جو ہ ندوستان اور دیگر کئی ممالک میں سینکڑوں جعلی پاسپورٹس فروخت کر رہے تھے ۔ 48 سالہ حامد رضا جعفری نے جو گزشتہ 25 سال سے تھائی لینڈ میں مقیم تھا اعتراف کیا کہ وہ ہی ’ڈاکٹر‘ کے نام سے معروف جعلساز ہے اور انسانی اسمگلنگ کیلئے فی پاسپورٹ دیڑھ لاکھ رپوئے کے معاوضہ پر ہندوستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے جعلی پاسپورٹس فروخت کر رہا تھا، تھائی لینڈ کی پولیس نے تقریباً پانچ سال کی تحقیقات کے بعد جعفری کے پانچ پاکستانی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا ، جن کی شناخت چیمہ احسن جاوید، عامر بٹ ، رحیم خاں پٹھان، گوہر زماں اور محمد طارق کی ح یثیت سے کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT