Saturday , February 24 2018
Home / Top Stories / تھائی لینڈ میں بم دھماکہ، 3افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں بم دھماکہ، 3افراد ہلاک

بنکاک، 22جنوری(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے جنوبی صوبہ کے ایک بازار میں ہوئے بم دھماکہ میں 3افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے ۔داخلی سلامتی مہم کمانڈ ( آئی ایس او سی) کے ترجمان نے کہا کہ بم ایک موٹر سائیکل میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یعلا مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں کے لوگ خود مختاری کی مانگ کیلئے اپنی جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2004کے بعد سے اب تک یہاں پر 6000سے زائد افرادکی موت ہوچکی ہے۔ آئی ایس او سی کے ترجمان پروموٹ پروم نے کہا کہ حملہ آوروں نے بم ایک موٹر سائیکل میں رکھا تھا جو مارکٹ میں کھڑی تھی۔ اس دھماکے میں 3 ہلاک 18دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مہم شروع کر دی ہے ۔ بم دھماکے کی ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT