Monday , January 22 2018
Home / دنیا / تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت ‘ ملک گیر کرفیو

تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت ‘ ملک گیر کرفیو

بنکاک۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اچانک اقدام کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی فوج نے خون کا خطرہ بہائے بغیر اقتدار پر قبضہ کرلیا اور سیاسی اصلاحات اور نظم و ضبط کی بحالی کا عہد کیا ۔ کئی ماہ تک حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ملک جمود کی حالت میں تھا ۔ فوج نے دستور بھی معطل کردیا اور اعلان کیا کہ پورے ملک میں رات کا کرفیو نافذ رہے گا ۔ تمام ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن کو اپنے معمول کے پروگرام روک دینے اور ان کی جگہ فوج کے بیانات نشر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اقتدار پر فوج کے قبضہ کا اعلان کرتے ہوئے سربراہ فوج جنرل رایوت چانوچہ نے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشیدگی میں اور خانہ جنگی میں اضافہ کے انسداد کیلئے یہ اقدام ضروری تھا ۔

قومی بحالی امن کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ جس میں فوج کے عہدیدار شامل ہیں ‘ تاکہ ملک میں عاجلانہ بنیادوں پر معمول کے حالات بحال کئے جاسکے ۔ فوج نے قبل ازیں 18مرتبہ بغاوت کی کوشش کی تھی جس میں سے 11بغاوتیں کامیاب رہی تھیں اور 1932ء میں شاہی حکومت کا خاتمہ کردیا گیا تھا ۔ اس بغاوت کے دوران سیاسی تشدد میں 28افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔ رات کے کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے فوج نے کہا کہ مارشلا کے تحت قومی بحال امن کمیٹی پوری مملکت میں کسی بھی شخص کو10بجے شب سے 5بجے صبح تک گھروں سے باہر نکلنے پر امتناع عائد کرتی ہے ۔ ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں کے بجائے کمیٹی کے اعلانات اور حب الوطنی کی موسیقی نشر کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT