Friday , September 21 2018
Home / دنیا / تھائی لینڈ میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ 9 فوجی اہلکار ہلاک

تھائی لینڈ میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ 9 فوجی اہلکار ہلاک

بنکاک 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ کے شمال میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس پر سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ تمام فوجی تھے جن میں ایک علاقائی فوجی کمانڈر اور آٹھ دوسرے آفیسر شامل ہیں۔ فوج نے یہ بات بتائی ۔ ترجمان کرنل ونتھائی سواری نے کہا کہ حادثہ کی وجہ کا ابھی علم نہیں ہوسکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیاؤ صوبہ سے اڑان بھرنے کے دس منٹ بعد یہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ مہلوکین میں میجر جنرل سنگھفول تھونگ جین بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT