تھائی لینڈ میں ’’مادرِ مستعار‘‘ بچوں کی تحویل کی خواہاں

بینکاک۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک جاپانی مرد کے ذریعہ 9 بچوں کی مادر مستعار (سروگیسی) کا فرض انجام دینے والی مائیں اب اس بات کی خواہاں ہیں کہ ان کے ذریعہ پیدا کئے گئے بچوں کو ان کی تحویل میں دیا جائے جبکہ وہ تھائی حکام کی زیرنگرانی تھے۔ ان ماؤں نے نوزائیدہ کے حصول کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ

بینکاک۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک جاپانی مرد کے ذریعہ 9 بچوں کی مادر مستعار (سروگیسی) کا فرض انجام دینے والی مائیں اب اس بات کی خواہاں ہیں کہ ان کے ذریعہ پیدا کئے گئے بچوں کو ان کی تحویل میں دیا جائے جبکہ وہ تھائی حکام کی زیرنگرانی تھے۔ ان ماؤں نے نوزائیدہ کے حصول کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ بینکاک کے ایک اپارٹمنٹ میں9 بچوں کی پیدائش کے تنازعہ کے بعد ان بچوں کا مبینہ باپ جسے گزشتہ سال اگست میں جاپانی میڈیا نے ایک آئی ٹی کروڑپتی باپ کا بیٹا بتایا تھا۔ تھائی لینڈ سے فرار ہوگیا تھا۔ ٹسٹوں کے بعد یہ پتہ چلا تھا کہ مذکورہ شخص کم و بیش 15 سروگیٹ بچوں کا طبعی باپ ہے جن کی پیدائش مادرِ مستعار کے ذریعہ ہوئی، حالانکہ اب تک سروگیسی کے ذریعہ اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کے پس پشت اس کا کیا مقصد تھا، یہ بات ہنوز پُراسرار بنی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT