Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / تھائی لینڈ کو شکست، پاکستان کی گروپ ون میں رسائی

تھائی لینڈ کو شکست، پاکستان کی گروپ ون میں رسائی

اسلام آباد ۔18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3۔2 سے شکست دے دی اور اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے گروپ ون میں رسائی حاصل کرلی ہے۔مقابلوں کے آخری دن اعصام الحق کو ریورس سنگلز مقابلے میں شکست ہوئی تو دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2۔2 سے برابر ہو گیا جس کے بعد آخری اور فیصلہ کن ریورس سنگلز مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عقیل خان نے غیر معمولی کھیل پیش کر کے حریف تھائی کھلاڑی کٹی فونگ کو اعصاب شکن مقابلے میں شکست دی۔ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ڈیو س کپ ٹائی کے آخری دن پہلے ریورس سنگلز مقابلے میں تھائی لینڈ کے کھلاڑی ویشایا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق کو 7-5، 7-6، 4-6، 6-7 اور 7-6 سے شکست دیکر مقابلہ 2۔2 سے برابر کر دیا جس کے بعد آخری اور فیصلہ کن ریورس سنگل مقابلے میں عقیل خان نے تھائی کھلاڑی کٹی فونگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 6-3، 3-6، 2-6 اور 6-2 سے زیر کر کے ٹیم کو مقابلوں میں 3-2 سے کامیابی دلائی۔

TOPPOPULARRECENT