Monday , September 24 2018
Home / دنیا / تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو جیل کا سامنا

تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو جیل کا سامنا

بنکا۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے دفتر استغاثہ نے سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لَک شِناواترا کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ چلانے کا اشارہ دیا ہے۔ ملکی وزارت انصاف کے مطابق گواہوں کے بیانات اور موجود شواہد کی بنیاد پر شناواترا پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں چاول کے کسانوں کو مر

بنکا۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے دفتر استغاثہ نے سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لَک شِناواترا کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ چلانے کا اشارہ دیا ہے۔ ملکی وزارت انصاف کے مطابق گواہوں کے بیانات اور موجود شواہد کی بنیاد پر شناواترا پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں چاول کے کسانوں کو مراعات دینے کے معاملے پر بڑے پیمانے پر خرد برد کی ہے۔ اگر ان پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں دس سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT