Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / تھائی لینڈ کی معزول وزیر اعظم شناوترا ملک سے فرار

تھائی لینڈ کی معزول وزیر اعظم شناوترا ملک سے فرار

بنکاک، 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی معزول وزیر اعظم ینگ لک شناوترا کے خلاف لاپروائی کے مقدمے میں فیصلہ آنے سے قبل ہی وہ ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔ یہ اطلاع شناوترا خاندان کے قریبی ذرائع نے آج دی ۔ گزشتہ 15 برسوں سے تھائی لینڈ کی سیاست میں چھائے رہنے والے شناوترا خاندان کی ینگ لک شناوترا (50) کسانوں کو چاول کی سبسڈی اسکیم میں اربوں ڈالر کے نقصان سے متعلق مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہی ہیں۔ لاپرواہی کے مقدمے میں گزشتہ 2014 میں ہی ینگ لک شناوترا کو معزول کردیا گیاتھا۔ اس مقدمے میں قصور وار پائے جانے پر انہیں 10 سال قید کی سزا ملنے والی تھی۔ شناوترا کی پیو تھائی پارٹی کے رکن اور قریبی شخص نے بتایا کہ یقینا وہ تھائی لینڈ چھوڑ چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT