Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / تھانہ انچارج کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

تھانہ انچارج کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی،5اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے مشرقی دہلی کے ویویک وہار تھانہ انچارج سنجے شرما کے خلاف رادھے ماں جیسی متنازعہ خاتون کو اپنی کرسی پر بٹھائے جانے کے سلسلے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔بی جے پی کی دہلی اکائی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے مسٹر شرما کو تھانہ انچارج کے عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر کپور نے کہاکہ رادھے ماں جیسی متنازعہ خاتون کو اپنی کرسی پر بٹھانے پر مسٹر شرما کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔دوسری جانب ،دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر دیپیندر پاٹھک نے کہا ہے کہ معاملہ سنجیدہ ہے اور اس کی جانچ کراکر سخت کارروائی کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں خود کو دیوی کہنے والی رادھے ماں تھانے میں تھانہ انچارج کی کرسی پر بیٹھی ہیں اورپاس میں مسٹر شرما گلے میں چنی ڈال کر ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ رادھے ماں دشہرے میں مہا اشٹمی کے دن اچانک تھانہ پہنچ گئی تھی اور یہ تصویر اسی دن کی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT