تھانے جیل کے قیدیوں کی تیار کردہ اشیاء اعلیٰ معیاری : ڈائرکٹر جنرل

تھانے ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈائرکٹر جنرل آف پریزنس میرا بوراونکر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ تھانے سنٹرل جیل کی عمارت میں موجودہ انفراسٹرکچر کے علاوہ جلد ہی ایک اوپن جیل کا قیام بھی عمل میں آئے گا ۔ گذشتہ شب اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے جیل کے قیدیوں کی جانب سے تیار کردہ اشیاء کے ا

تھانے ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈائرکٹر جنرل آف پریزنس میرا بوراونکر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ تھانے سنٹرل جیل کی عمارت میں موجودہ انفراسٹرکچر کے علاوہ جلد ہی ایک اوپن جیل کا قیام بھی عمل میں آئے گا ۔ گذشتہ شب اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے جیل کے قیدیوں کی جانب سے تیار کردہ اشیاء کے ایک سیلز آوٹ لیٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اعلان کیا کہ تھانے جیل میں جلد ہی ایک کھلی جیل کا بھی اضافہ کیا جائے گا ۔ میرا بوراونکر نے کہا کہ پریزن پالیسی کے مطابق قیدیوں کی باز آبادکاری کا عمل بھی جاری ہے جس کے تحت کوئی بھی شخص اپنی ضرورت کی اشیاء کو قیدیوں کے ذریعہ تیار کرواسکتا ہے جس کے لیے قیدیوں کو اجرت دی جاتی ہے اور یہ سہولت بھی دی جاتی ہے کہ وہ 2000 روپئے تک اشیاء کی خریداری کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ضرورت کی اشیاء تھانے جیل کی آوٹ لیٹ سے خریدیں کیوں کہ قیدیوں کی جانب سے تیار کردہ اشیاء کا معیار بہت اچھا ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پونے کی یروڈا جیل میں بھی بیکری کی اشیاء اور لکڑی سے تیار کیے گئے ساز و سامان بھی فروخت کیے جاتے ہیں جو قیدیوں کے ذریعہ تیار کیے جاتے ہیں ۔ ان کی فروختگی کا تناسب لاکھوں روپئے فی یوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو حکومت کی جانب سے اگست 2014 میں جاری کئے گئے حکمنامہ کے مطابق اضافی اجرت دی جاتی ہے جیسا کہ ایک کمیٹی نے اجرتوں پر نظر ثانی کی سفارش کی تھی ۔ اس موقع پر تھانے پولیس کمشنر وجے کامبلے ، خصوصی آئی جی ( پریزنس ) بپن کمار سنگھ اور تھانے ڈسٹرکٹ کلکٹر پی ویلراسو بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT