Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / تھانے میں 10 ٹن بیف ضبط 3 افراد گرفتار

تھانے میں 10 ٹن بیف ضبط 3 افراد گرفتار

تھانے۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے دو ٹرکوں سے لگ بھگ 13 میٹرک ٹن بیف ضبط کرلیا اور اس ضمن میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ایک عہدیدار نے آج یہ بات کہی۔ یہ گوشت ممبئی کو منتقل کیا جارہا تھا اور ایک چار پہیے والی گاڑی میں چند افراد اپنی حفاظت میں لے جارہے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں خفیہ اطلاع ملنے پر ان گاڑیوں کو گزشتہ روز یہاں بھیونڈی تعلقہ میں چیک پوسٹ پر روکا۔ پڈگھا پولیس اسٹیشن انسپکٹر بھاسکر پوکالے نے کہا کہ پولیس نے یہ گوشت ضبط کرکے ٹرک ڈرائیوروں میں سے ایک ڈرائیور کو اور دو کلینروں کو حراست میں لے لیا۔ دیگر ٹرک ڈرائیور اور اس میں سوار افرادفرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT