Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / تھانے پولیس کے زیر اہتمام یوم اطفال تقریب

تھانے پولیس کے زیر اہتمام یوم اطفال تقریب

تھانے 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)تھانے پولیس کمشنر وجئے کاملے نے آج کہا کہ پولیس لاپتہ بچوں کے مقدمات کو انتہائی اہمیت دیتی ہیں کیونکہ یہ محکمہ کیلئے سنگین تشویشناک مسئلہ ہے۔ تھانے پولیس کے زیر اہتمام یوم اطفال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاملے نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کا شعبہ پولیس کمشنریٹ میں لاپتہ بچوں کا پتہ چلانے کے مقصد سے قائم کیاگیا ہ

تھانے 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)تھانے پولیس کمشنر وجئے کاملے نے آج کہا کہ پولیس لاپتہ بچوں کے مقدمات کو انتہائی اہمیت دیتی ہیں کیونکہ یہ محکمہ کیلئے سنگین تشویشناک مسئلہ ہے۔ تھانے پولیس کے زیر اہتمام یوم اطفال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاملے نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کا شعبہ پولیس کمشنریٹ میں لاپتہ بچوں کا پتہ چلانے کے مقصد سے قائم کیاگیا ہے اور اس نے اپنے قیام کے وقت سے گذشتہ چھ ماہ میں قابل ستائش کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بچوں کے اغواء کے معاملات کو سنگین مسئلہ سمجھتے ہیں کیونکہ اغواء شدہ بچوں کو ظلم اور جسمانی استحصال کا شکار بنایا جاتا ہے ۔ جوائنٹ کمشنر وی وی لکشمی نارائن اور دیگر عہدیدار بھی طلباء کے ہمراہ اس موقع پر موجود تھے جن 7 بچوں کو بچہ مزدوری کی گرفت سے بچالیا گیا ہے ۔ اس تقریب میں ان کو تہنیت پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT