Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تھرمل پاور کے کاموں کو کسانوں نے رکوادیا

تھرمل پاور کے کاموں کو کسانوں نے رکوادیا

نلگنڈہ ۔ /6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں تھرمل پاور پلانٹ کے کاموں کو آج برہم کسانوں نے پیلان کی تعمیری کاموں کو رکوادیا اور شامیانوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع نلگنڈہ کے وامر چرلہ منڈل کے مضافات میں تلنگانہ حکومت نے تھرمل پاور پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی منظوری حاصل کی ۔ اس خصوصی میں ح

نلگنڈہ ۔ /6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں تھرمل پاور پلانٹ کے کاموں کو آج برہم کسانوں نے پیلان کی تعمیری کاموں کو رکوادیا اور شامیانوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع نلگنڈہ کے وامر چرلہ منڈل کے مضافات میں تلنگانہ حکومت نے تھرمل پاور پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی منظوری حاصل کی ۔ اس خصوصی میں حکومت نے زائد از 10 ہزار ایکر اراضی کو حاصل کیا تھا لیکن اراضیات کا معاوضہ ادا نہ کرنے اور متاثرہ کسانوں کو دوسری اراضی مختص نہ کرتے ہوئے آج پلانٹ کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا جس پر برہم کسان اور دیہی عوام نے حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پلان کے تعمیری کاموں کو نہ صرف رکوادیا بلکہ پیلان کی تعمیر کے مواقع پر شامیانے نصب کئے گئے تھے کو بھی نذر آتش کردیا ۔ برہم کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تھرمل پاور پلانٹ کی تعمیر سے قبل معاوضہ ادا کرنے اور متاثرہ کسانوں کو دوسرے مقام پر اراضی مختص کرنے کے وعدے پر عمل کرنے کے بعد بھی تعمیری کاموں کو آغاز کیا جائے ۔

غیر موسمی بارش سے فصلوں کو 26 کروڑ کا نقصان
کریم نگر ۔ /6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ غیر موسمی بارش ژالہ باری سے ضلع میں مختلف فصلوں کو قریباً 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھان ، مکئی ، موز ، آم ، پپائی اور دیگر فصلوں کو مختلف مواضعات میں قریباً 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ ترکاری کی فصل کو حالیہ بارش ، ژالہ باری سے نقصان ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT