Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / تھروننتاپورم میں بی جے پی قائدکے دفترپر حملہ

تھروننتاپورم میں بی جے پی قائدکے دفترپر حملہ

تھروننتاپورم ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج الزام عائد کیا کہ بعض اشرار نے سابق مرکزی وزیر اور رکن اسمبلی او راج گوپال کے دفتر پر آج علی الصبح حملہ کیا ۔ پارٹی نے اس کا الزام سی پی آئی ایم پرعائدکیاہے ۔ راج گوپال کا دفتر ایک دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کے راج شیکھرن نے الزام عائد کیا کہ سی پی آئی ایم کی کنولابی اس حملہ کی ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاطیوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ پولیس کے بموجب تین اشرار موٹر سیکل پر سوار آئے تھے اور انہوں نے عمارت کے گراؤنڈ فلور کے ایک حصہ پر سنگباری کی جہاں انیل کمار قیام کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT