Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / تھریسامئے کی اسکاٹ لینڈ، ویلس، شمالی آئرلینڈ کو اپنے بریکزٹ وزیر کے ساتھ بات چیت کی پیشکش

تھریسامئے کی اسکاٹ لینڈ، ویلس، شمالی آئرلینڈ کو اپنے بریکزٹ وزیر کے ساتھ بات چیت کی پیشکش

لندن، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی حکومت کی طرف سے آ ج اعلان کردہ منصوبہ کے تحت اسکاٹش، ویلس اور شمالی آئرلینڈکی حکومتوں کے نمائندوں کی بریکزٹ کے وزیرڈیوڈ ڈیوس سے ملاقات کا موقع ملے گا جہاں انہیں مستقبل میںیوروپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کے دفتر کی طر ف سے آج جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم ان تینوں حکومتوں کواس سال کے اواخر سے قبل کم از کم دو مرتبہ مسٹر ڈیوس سے ملاقات کی پیش کش کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT