Monday , December 11 2017
Home / دنیا / تھریسامے بیوقوف بن گئیں : ٹرمپ کے نام سے ویلنٹائن ڈے کا گلدستہ

تھریسامے بیوقوف بن گئیں : ٹرمپ کے نام سے ویلنٹائن ڈے کا گلدستہ

لندن ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ویلنٹائن ڈے شاید دنیا بھر کے عاشقوں کیلئے مقدس دن سمجھا جاتا ہو لیکن اسے ’’اپریل فول‘‘ میں تبدیل کردیا گیا۔ جی ہاں! یہ واقعہ عام لوگوں میں نہیں بلکہ وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کے ساتھ پیش آیا جنہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پھولوں کا ایک گلدستہ پیش کیا گیا جو دراصل ایک کامیڈین کی جانب سے کی گئی حرکت تھی۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ایک خاتون ملازمہ کے مطابق تھریسامے کے پسندیدہ پھولوں سے تیار کردہ گلدستہ کو وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری شین اسپائسر کے مفروضہ معاون جیف ارنالڈ نے پیش کیا۔ قبل ازیں ملازمہ سے یہ دریافت کیا گیا تھا کہ تھریسامے کے پسندیدہ پھول کونسے ہیں۔ بہرحال یہ بعد میں معلوم ہوا کہ امریکی صدر نے ایسا کوئی گلدستہ روانہ  نہیں کیا تھا۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT