Monday , December 11 2017
Home / دنیا / تھریسامے سے یوروپی یونین کے ساتھ تعلقات کی عاجلانہ وضاحت متوقع : مرکل

تھریسامے سے یوروپی یونین کے ساتھ تعلقات کی عاجلانہ وضاحت متوقع : مرکل

برلن ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے آج امید ظاہر کی کہ برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسامے جن کا تعلق کنزرویٹو پارٹی سے ہے، کل اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد یوروپی یونین کے ساتھ ملک کے تعلقات کی نوعیت پر روشنی ڈالیں گی۔ برلن میں سفارتکاروں کیلئے منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو چاہئے کہ وہ یوروپی یونین کے ساتھ اس کے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں عاجلانہ وضاحت کرے۔ انجیلا مرکل نے تھریسامے کے برطانیہ کی نئی وزیراعظم مقرر کئے جانے کو یقینی سمجھ لینے کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی یہ بات کہی کیونکہ تھریسامے کے ساتھ مقابلہ میں موجود ان کے آخری حریف نے لمحۂ آخر میں مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور اس طرح تھریسامے کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT