Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / تھونڈوک اروناچل اسمبلی کے اسپیکر منتخب

تھونڈوک اروناچل اسمبلی کے اسپیکر منتخب

ایٹانگر ۔ 20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) تینزنگ نوربو تھونڈوک کو آج متفقہ طورپر اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کا گیارہواں اسپیکر منتخب کرلیاگیا ۔ کانگریس ایم ایل اے بمانگ فیلکس نے اسپیکر کے انتخاب کیلئے تحریک پیش کی جس کی اُن کے پارٹی رفیق پنی تارم نے تائید کی ۔ یہ عہدہ گزشتہ روز خالی ہوا تھا ، کیونکہ اسپیکر نابم ریبیا مستعفی ہوئے ۔ تمام 57 ایم ایل ایز بشمول بی جے پی کے گیارہ اور دو آزاد ارکان نے تھونڈوک کی حمایت کی ہے ، جبکہ کانگریس ایم ایل اے پی ڈی سونا نے کارگذار اسپیکر کے فرائض انجام دیئے ۔ اس باوقار عہدہ کیلئے تھونڈوک نامزدگی داخل کرنے والے واحد امیدوار رہے ۔ گورنر تھتا گتا رائے نے کل شب اسمبلی اجلاس کی طلبی کے احکامات جاری کئے تھے ۔ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے تھونڈوک نے کہاکہ وہ ایوان کا تقدس قائم رکھیں گے اور ساتھ ہی پارٹی وابستگیوں سے قطع نظر تمام ارکان کو مساوی موقع فراہم کریں گے ۔ وہ کلیکھو پول حکومت میں وزیر برقی تھے اور نابم توکی حکومت کے دوران پارلیمنٹری سکریٹری اور ڈپٹی اسپیکر بھی مقرر ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT