Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / تھپڑ مارنے والے آٹو رکشا ڈرائیور کے مکان کا کجریوال کا دورہ

تھپڑ مارنے والے آٹو رکشا ڈرائیور کے مکان کا کجریوال کا دورہ

نئی دہلی 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال نے آج اُس آٹو رکشا ڈرائیور کی قیامگاہ کا دورہ کیا جس نے اُنھیں شمال مغربی دہلی کے علاقہ سلطان پور میں روڈ شو کے دوران تھپڑ مارا تھا۔ عام آدمی پارٹی قائد نے کہاکہ اُنھوں نے اِس شخص کو معاف کردیا ہے۔ کل لالی نے پہلے تو کجریوال کی گلپوشی کی بعدازاں اُنھیں تھپڑ رسید کیا۔ کجریوال کو بائیں ا

نئی دہلی 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال نے آج اُس آٹو رکشا ڈرائیور کی قیامگاہ کا دورہ کیا جس نے اُنھیں شمال مغربی دہلی کے علاقہ سلطان پور میں روڈ شو کے دوران تھپڑ مارا تھا۔ عام آدمی پارٹی قائد نے کہاکہ اُنھوں نے اِس شخص کو معاف کردیا ہے۔ کل لالی نے پہلے تو کجریوال کی گلپوشی کی بعدازاں اُنھیں تھپڑ رسید کیا۔ کجریوال کو بائیں آنکھ پر معمولی سا زخم آیا اور عینک ٹوٹ گئی۔ لالی نے کجریوال پر الزام عائد کیاکہ اُنھوں نے آٹو ڈرائیورس کو جو تیقن دیا تھا

جس کی تکمیل سے قاصر رہے۔ دہلی میں دو علحدہ روڈ شو کے دوران دو افراد نے ان پر حملے کئے تھے۔ کجریوال نے کہا کہ انہوں نے حملہ آوروں کو معاف کردیا ہے۔ صبح میں کجریوال 38 سالہ آٹو رکشا ڈرائیور لالی کے گھر پہنچے جس نے سلطان پوری علاقہ میں طمانچہ رسید کیا تھا۔ لالی نے پہلے کجریوال کو پھول مالا پہنائی اور اسکے بعد طمانچہ رسید کیا تھا۔ اس حرکت پر کجریوال حیران ہوگئے تھے ۔ کجریوال نے لالی سے ملاقات کے بعد کہا کہ میں نے انہیں معاف کردیا ہے ۔ کجریوال کے خیرسگالی جذبہ کو دیکھتے ہوئے آٹو ڈرائیور نے انہیں بھگوان قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سابق چیف منسٹر پر حملہ کر کے غلطی کی تھی ۔ وہ میرے بھگوان ہیں۔ انہوں نے ہمارے لئے ہی حکومت چھوڑی تھی۔ دوپہر میں کجریوال نے جامعہ نگر میں عبدالباسط کے مکان کا بھی دورہ کیاجس نے گزشتہ ہفتہ انہیں گھونسہ رسید کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT